تازہ ترین
نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے لیے موساد کے سربراہ کو ہدایت دی تھی تاہم اس منصوبے سے کابینہ اور فوج کے سربراہ کو لاعلم رکھا گیا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چار باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ رومن گوفمین کو ایران میں خفیہ آپریشن کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔
یہ پیش رفت اسرائیل کے 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل سامنے آئی تھی جب فوجی قیادت ایران پر دوبارہ حملوں کی مخالفت کررہی تھی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے منصوبے پر تحفظات ظاہر کیے تھے جس کے بعد نیتن یاہو نے موساد کے ذریعے الگ خفیہ کارروائی کی تیاری کا راستہ اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کو ایران پر حملے کے منصوبے کا علم اس پر عمل درآمد سے پہلے ہوگیا تھا تاہم مجوزہ کارروائی کی نوعیت اور تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ادھر ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ فوج کو لاعلم رکھ کر کوئی منصوبہ تیار کیا جارہا تھا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران کے خلاف مشترکہ حملوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

