اوورسیز پاکستانیز
اوورسیز پاکستانی حماد منصور بھاری مراعات پر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کاچیف ایگزیکٹو بھرتی ، متعدد افسروں کے تبادلے
اسلام آ باد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے حماد علی منصور کی بھاری تنخواہ اور مراعات پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
حماد علی منصور کی تقرری ایم پی ون اسکیل میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ جس کے تحت انھیں ماہانہ 772780 روپے تنخواہ، 205900ہائوس رینٹ، 35240روپے یوٹیلٹی بلز، سفرکی صورت میں بھاری ٹریول اورڈیلی الائونس بھی ملے گا۔
حمادعلی منصور اس سے قبل امریکہ میں کام رہے تھے جبکہ انکی تعلیم بھی یارک یونیورسٹی ٹورنٹو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا نیا سیکرٹری اطلاعات؟وزیر اعظم کے فیصلے سے پہلے بیوروکریسی میں ہلچل، ویٹنگ ایجنسی کا رول اہم؟
علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے 4 افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان میں ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن سجاد احمد، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور کاشف حسین، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت محمد طارق مسعود فاروقہ، اور سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات جعفر علی خان شامل ہیں۔
مزید برآں، او ایس ڈی فہد احمد کو ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ رستم خان کو سیکشن افسر، پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، فہیم اللہ (لیکچرار، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا) کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) خیبرپختونخوا ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر حافظ رانا خلیل الرحمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر، وزارتِ قومی صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
وہ اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب میں سینئر میڈیکل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آفس میں تعینات او ایم جی گروپ کے گریڈ 18 کے افسر محمد ایاز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
تقرری کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد اسمعیل اقبال کو او ایس ڈی بنایاگیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر وتبادلوں کے نوٹیفیکیشن جا ری کردیے ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

