Connect with us

تازہ ترین

یوکرین کو میزائل فراہم کرکے برطانیہ آگ سے کھیل رہا ہے، جواب میں برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، روس

putin

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی کروز میزائل استعمال کیے تو وہ اس کے جواب میں یوکرین کے اندر اور باہر موجود برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کی جانب سے ماسکو میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دیا گیا یہ انتباہ برطانیہ کے لیے روس کی جانب سے اب تک کی سب سے سخت وارننگ سمجھی جا رہی ہے۔

ماریہ زاخارووا نے واضح کیا کہ برطانیہ روسی شہریوں کے خلاف ہونے والی اس دہشت گردی میں قانونی طور پر شریکِ جرم ہونے سے محض ’ایک قدم کی دوری‘ پر ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر برطانیہ نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بارہا خبردار کیا ہے کہ برطانوی ہتھیاروں کے استعمال سے روسی سرزمین پر یوکرینی حملوں کے جواب میں، یوکرین اور اس کی سرحدوں کے باہر موجود کسی بھی برطانوی فوجی تنصیب اور سازوسامان کو ہدف بنایا جا سکتا ہے‘۔

ماریہ زاخارووا نے مزید کہا ’ہمارا مشورہ ہے کہ برطانوی قیادت ایک بار پھر صورتحال کا بغور جائزہ لے اور فوری طور پر فیصلہ کن اور غیر مبہم انداز میں اپنی اس مخالفانہ اور جارحانہ پالیسی کو ترک کر دے، جو تنازع کو ایک بالکل نئی اور خطرناک سطح پر لے جانے کا خطرہ پیدا کر رہی ہے‘۔

روسی ترجمان کی جانب سے یہ سخت انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محض ایک روز قبل روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے مشرقی یوکرین کے روسی کنٹرول والے شہر ڈونیٹسک کے ایک شاپنگ سینٹر پر برطانوی ‘اسٹارم شیڈو’  میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ یوکرین کو ایسی خفیہ  ٹیکنالوجی تک رسائی دے گا جس کی مدد سے یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے ‘اسٹارم شیڈو’ کروز میزائلوں کی مقامی سطح پر پیداوار شروع کر سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Laiba suicide case. Laiba suicide case.
پاکستان22 منٹس ago

طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس، ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری...

weather-of-karachi weather-of-karachi
پاکستان28 منٹس ago

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے کےباعث شہر میں حبس کی کیفیت...

LNG Cargo LNG Cargo
پاکستان35 منٹس ago

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول، سردیوں میں گیس فراہمی کے خدشات تاحال برقرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہو گیا ہے، تاہم...

Iranian Guards Iranian Guards
تازہ ترین43 منٹس ago

امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران پر امریکی فوج کے زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ردعمل کا...

crude-oil-price crude-oil-price
تازہ ترین49 منٹس ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی...

karak-operation-ispr-latest karak-operation-ispr-latest
پاکستان55 منٹس ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔...

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان13 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان13 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان14 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین15 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Trending