Connect with us

پاکستان

دفاعی تعلقات میں اہم پیشرفت، پاکستان اور کویت کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط ہو گئے

Pakistan-Kuwait

پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے گئے۔ نئے معاہدے کے تحت پاک افواج، کویتی مسلح افواج کو تربیت، استعداد کار بڑھانے، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے وزارت دفاع میں ملاقات کی۔ وفد میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط بھی کیے گئے۔نیا معاہدہ دو ہزار تئیس کے دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت موجودہ عسکری تعاون کے فریم ورک کو مزید وسعت دے گا۔

معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج، کویتی افواج کو تربیت، استعداد کار بڑھانے، سرحدی انتظام اور دیگر متفقہ دفاعی شعبوں میں معاونت فراہم کریں گی۔دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

TGC CREST TGC CREST
پاکستان7 منٹس ago

تنویر ایسوسی ایٹس کا فیصل ہلز میں نئے منصوبے TGC CREST متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تنویر ایسوسی ایٹس نے فیصل ہلز کے اے بلاک میں جدید رہائشی اور کمرشل منصوبے...

Oxford university press conference Oxford university press conference
تازہ ترین15 منٹس ago

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام اسکول لیڈرز کانفرنس، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی خصوصی شرکت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے موون پک ہوٹل میں اسکول لیڈرز...

opec opec
تازہ ترین23 منٹس ago

ایران جنگ اور تیل کی پیداواری صلاحیت، اوپیک کی میٹنگ کا بڑا فیصلہ آگیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز)سعودی عرب، روس اور اوپیک پلس کے دیگر 19 ارکان نے اتوار کو تیل کی پیداوار سے متعلق...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان40 منٹس ago

دہشت گردی ہماری ریڈ لائن، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے...

US-Bangla Airlines US-Bangla Airlines
تازہ ترین51 منٹس ago

پرواز میں فنی خرابی، بنگلادیشی عمرہ زائرین کو طیارے کے ہنگامی راستوں سے نکالا گیا

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ روانگی کے دوران یو ایس بنگلا ائیر...

saudi-led-coaliation-army-attack saudi-led-coaliation-army-attack
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمن جنگ کل ختم ہو سکتی ہے اگر حوثی مذاکرات کی میز پر آ جائیں، ترجمان سعودی اتحاد

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن...

MURDER MURDER
تازہ ترین2 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال کے ویٹر کو تشدد کرکے قتل کردیا

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال میں ویٹر...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول...

MFR MFR
پاکستان2 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

ملتان(صداۓ سچ نیوز)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے پر...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔ ...

Trending