Connect with us

برطانیہ اور یورپ

جامعہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں 43ویں سالانہ جشنِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس، معروف علما و ثنا خوانوں کی شرکت

jamia-ghousia-trust-luton-annual-jashan-e-milad-

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) جامعہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشنِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کی 43ویں سالانہ محفل عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں پاکستان، یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف علما، خطیب اور ثنا خوان حضرات نے شرکت کی۔

محفل کی صدارت چراغِ گولڑہ، جانشینِ نصیرِ ملت پیر سید غلام نجم الدین گیلانی آف گولڑہ شریف اور پیر سید بلال چشتی آف اجمیر شریف نے کی۔ اس موقع پر علامہ انور قریشی، علامہ طیب الرحمن ہزاروی، صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ اور علامہ صاحبزادہ فضل محمد نے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس کو مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

مقررین نے بالخصوص نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی دعوت دی اور حضور اکرم ﷺ کے معجزات اور آپ ﷺ کی شان و عظمت کو اجاگر کیا۔

محفل میں پاکستان، یورپ اور برطانیہ کے معروف ثنا خوانوں، جن میں سید الطاف حسین شاہ، عدنان علی حسینی، حافظ احمد رضا قادری، قاری نجم مصطفیٰ اور محمد عادل قریشی شامل تھے، نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

جشنِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کی اس بابرکت محفل میں لوٹن اور ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ محفل کے دوران روحانی و ایمانی کیفیت برقرار رہی اور شرکا نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بعض عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ غوثیہ ٹرسٹ کے بانی و انچارج اور محفل کے بانی مولانا عبدالعزیز چشتی کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹن کی عوام کے لیے علامہ عبدالعزیز چشتی کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شرکا نے کامیاب اور بابرکت سالانہ محفل کے انعقاد پر جامعہ غوثیہ ٹرسٹ کی انتظامیہ، منتظمین اور علامہ عبدالعزیز چشتی کو مبارکباد پیش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان4 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان4 گھنٹے ago

گورنر راج کے بعد یہ ایسے بولتے ہیں کہ فاتح ہیں، بتائیں کیا عوام راضی ہیں؟ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ گورنر راج کے...

us-dollar us-dollar
پاکستان4 گھنٹے ago

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ...

women-shadow women-shadow
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
تازہ ترین4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی...

Trending