Connect with us

پاکستان

روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر میں حائل مسائل ایک ہفتے میں دور کرنے کی یقین دہانی

masooma e sindh

کراچی (صداۓ سچ نیوز) روضۂ اطہر بی بی ماہم المعروف معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ کی سرکاری تعمیر میں مسلسل تاخیر اور درپیش مسائل کے حوالے سے آج کرچی ایڈیٹرز کلب کے خصوصی اشتراک سے کراچی میں منعقدہ اہم اجلاس کے دوران زائرین خدمت کمیٹی کے رکن بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی نے صوبائی وزیرِ اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ حیدرآباد مختار حسین ابڑو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں درپیش جملہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ دونوں حکام نے شکایات کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر مسائل کے ازالے اور تعمیراتی کام میں حائل جملہ رکاوٹیں دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ کے سید منظر نقوی کی زیرِ صدارت اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے اشتراک سے کراچی میں منعقدہ اہم اجلاس میں روضۂ اطہر کی تعمیر میں غیرمعمولی طویل تاخیر، کام کی انتہائی سست رفتاری اور متعلقہ اداروں و سرکاری ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ منصوبہ کبھی ٹیکنیکل وجوہات، کبھی تعمیراتی نرخوں پر نظرثانی اور کبھی مختلف انتظامی مسائل کی آڑ میں مسلسل تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث اس کی تکمیل غیرضروری طور پر طول پکڑتی جارہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ زائرین خدمت کمیٹی اور سندھ کی مختلف عزادار تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے ماضی میں بھی تعمیراتی کام کی سست رفتاری اور محکمۂ اوقاف، سرکاری ٹھیکیدار اور دیگر متعلقہ افراد کی مبینہ غفلت کی بارہا نشاندہی کی گئی۔ شرکاء کے مطابق جب بھی ان مسائل کے خلاف آواز اٹھائی گئی یا احتجاج کیا گیا تو تعمیراتی رکاوٹیں فوری دور کرنے اور کام جلد از جلدمکمل کروانے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں، تاہم بعد ازاں صورتحال دوبارہ جمود کا شکار بنادی جاتی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ حالیہ عرصے میں بھی تین سے چار مرتبہ تعمیراتی کام تیز کرنے اور بعض اہم مراحل ایامِ عزا سے قبل مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے، لیکن ایامِ عزا کے اختتام کے باوجود بھی وہ کام بدستور نامکمل ہی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 15 سے 20 روز سے تعمیراتی مقام پر صرف تین مزدوروروں کی جانب سے صرف ایک ہی کالم کی بھرائی کا کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔ شرکاء نے اسے منصوبے کی نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس کے ذمہ دار متعلقہ سرکاری اداروں اور کمیٹیوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ تعمیراتی منصوبے سے متعلق عوامی تحفظات اور احتجاج سامنے آنے پر مستقل حل کے بجائے وقتی یقین دہانیوں سے کام لیا جاتا رہا ہے۔ شرکاء کے مطابق احتجاج ختم ہونے کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ سست روی کا شکار بنا دی جاتی ہیں، جس سے زائرین اور متعلقہ تنظیموں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی، سینئر صحافی نذیر لغاری، مبشر میر، سید کمال امروہوی، سفارتکار حسن حبیب، سید شبر نقوی، عاکف اشعر، علی زیب، احمد ملک اور دیگر نے شرکت کی، جبکہ زوم کانفرنس کال کے ذریعے حیدرآباد سے زوار عبدالستار درس، اگھم کوٹ سے غلام حیدر لغاری، میرپورخاص سے ایڈووکیٹ ڈاکٹر میر اعجاز علی تالپور اور ٹنڈوجام سے میر امداد علی تالپور سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مثبت تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں سرکاری ٹھیکیدار کی جانب سے تعمیراتی کام کو مبینہ طور پر غیرضروری طول دینے کے طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر مسائل کے ازالے کی کروائی گئی یقین دہانی کو عملی شکل دی جائے، تعمیراتی کام کی رفتار فوری طور پر بڑھائی جائے اور مؤثر سرکاری نگرانی کے ذریعے روضۂ اطہر بی بی ماہم معصومۂ سندھ کی تعمیر کو مزید تاخیر کے بغیر جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان4 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان4 گھنٹے ago

گورنر راج کے بعد یہ ایسے بولتے ہیں کہ فاتح ہیں، بتائیں کیا عوام راضی ہیں؟ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ گورنر راج کے...

us-dollar us-dollar
پاکستان4 گھنٹے ago

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ...

women-shadow women-shadow
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
تازہ ترین4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان4 گھنٹے ago

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی...

Trending