پاکستان
بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، وزیر دفاع
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کابل اور نئی دہلی کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثبوت کی ضرورت ہے تو وہ ہمارے پاس موجود ہیں کہ بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی میں کیا کردار ہے، اور وہ ہمیں دو محاذوں، مشرقی اور مغربی پر مصروف رکھنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو مئی کے تصادم میں شکست کے بعد ’خاموش کر دیا گیا‘ ہے، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک معقول نتیجے پر پہنچیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست دان، ادارے اور پاکستانی قوم، سب متفق ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل ناگزیر ہے، اور وہ یہ کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مہذب تعلقات ہی بہترین حل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے جمعہ کی صبح اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو جاری رکھا جائے، جو گزشتہ ماہ سرحدی جھڑپوں اور تعلقات میں تیزی سے بگڑاؤ کے بعد عمل میں آئی تھی۔
گزشتہ روز ثالثوں کی موجودگی میں افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں تین نکات پر اتفاق ہوا تھا جن میں جنگ بندی کو جاری رکھنا،امن کے لیے نگرانی اور ویریفیکشن مکینزم قائم کرنا جب کہ خلاف ورزیوں کی صورت میں سزاؤں کا تعین کرنا شامل ہے۔
استنبول معاہدہ کئی دنوں کی ڈیڈلاک کے بعد ممکن ہوا، جس کے دوران عمل تقریباً رک گیا تھا، لیکن ثالثوں نے دونوں وفود کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر بٹھایا، یہاں تک کہ پاکستانی وفد واپسی کی تیاری بھی شروع کر چکا تھا۔
اس حوالے سے تفصیلات جمعرات کو استنبول میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے کی جائیں گی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

