تازہ ترین
آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی، ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی ہے اور حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے لاکھوں بیرل تیل منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اب تیل کی ترسیل ان سطحوں پر ہو رہی ہے جو جنگ سے قبل کی سطح کے برابر ہیں اور بعض اوقات اس سے بھی تجاوز کر رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرِ پیٹرولیم نے استعفیٰ دے دیا ہے، ایک عہدیدار نے ایرانی وزیر سے کہا تھا کہ ہماری کوئی معیشت نہیں، ہمارے پاس تیل نہیں، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایران کے وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد نے حال ہی میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑا ہے، صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ حمید بورد کو قائم مقام وزیرِ تیل مقرر کیا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی اور تجارتی جہازوں پر حملوں کے باوجود آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں بحالی دیکھی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر میں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی برآمدات اوسطاً 1 کروڑ 83 لاکھ بیرل یومیہ رہیں، جبکہ کئی دنوں میں تیل کی ترسیل جنگ سے قبل کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

