پاکستان
خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیراعظم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخواکےعوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام جاری ہے، دوسری جانب لانگ مارچ کا بھیانک سایہ دوبارہ نمودار ہورہا ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، دھرنوں اور لانگ مارچ کو ختم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ سے سب سے پہلے معیشت متاثر ہوگی، کیا معیشت کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی نہیں؟ عوام کےجان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ تحریک انصاف دھرنوں کی سیاست ترک کرے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

