پاکستان
ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایکسیس ٹو فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جون میں ایس ایم ای فنانسنگ 1.114 ٹریلین روپے تھی، ستمبر 2026 میں 1.137 ٹریلین روپے ہوگئی، ایس ایم ای قرض لینے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 862 ہوگئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2028ءتک ایس ایم ای فنانسنگ 2 ٹریلین روپےتک بڑھانے کا ہدف ہے۔ جون 2028ءتک ایس ایم ای قرض لینےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزارتک بڑھانےکاہدف ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے ایس ایم ای فنانسنگ میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا مائیکرو فنانس اداروں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ایس ایم ایز تک قرض کی رسائی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، زرعی شعبے کے قرضوں میں 94.7 ارب روپے کا اضافہ، حجم 1.35 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا،زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 19 لاکھ 63 ہزار سے زائد بڑھی،مجموعی تعداد تقریباً 34 لاکھ 60 ہزار ہو گئی، زرخیز آسان زرعی قرض سکیم کے تحت 5563 غیر ضمانتی قرضے جاری کئےگئے،چھوٹے کسانوں کو 2.1 ارب روپے کے غیر ضمانتی قرضے فراہم کئے گئے، مویشی پالنے اور ماہی گیری کے شعبوں کیلئے قرضوں کی فراہمی بڑھانے پر زور دیا گیا ۔
ہاؤسنگ فنانس میں 103 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور حجم 426 ارب روپے تک پہنچ گیا، ہاؤسنگ فنانس لینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 550 ہوگئی، وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 13 ہزار 214 افراد کو 76 ارب روپے کے قرضے جاری کیےگئے، 350 ارب روپے کے منظور شدہ ہاؤسنگ قرضے تاحال جاری ہونا باقی ہیں۔ گھروں کے خریداروں کے ساتھ بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے بھی فنانسنگ بڑھانے پر زور دیا گیا
سکیم کے تحت 17 ہزار 262 درخواستوں کی منظوری دی گئی اور 2.54 ارب روپے کے قرضے منظور کیئے گئے ، ستمبر کے اختتام تک 4 ہزار 839 قرضے، 975 ملین روپے کی فنانسنگ جاری کی گئی، پاوے اسکیم کے تحت 2725 الیکٹرک گاڑیاں صارفین کو فراہم کی جاچکی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ منظور شدہ قرضوں کو گاڑیوں کی اصل ڈیلیوری میں تبدیل کرنے پر توجہ دی جائے اور ہدایت کی کہ مالیاتی اسکیموں کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مقررہ مدت میں اقدامات کیے جائیں ۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

