Connect with us

پاکستان

ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، وزیر خزانہ

muhammad-aurangzaib

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایکسیس ٹو فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس دوران  وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جون میں ایس ایم ای فنانسنگ 1.114 ٹریلین روپے تھی، ستمبر 2026 میں 1.137 ٹریلین روپے ہوگئی، ایس ایم ای قرض لینے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 862 ہوگئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2028ءتک ایس ایم ای فنانسنگ 2 ٹریلین روپےتک بڑھانے کا ہدف ہے۔ جون 2028ءتک ایس ایم ای قرض لینےوالوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزارتک بڑھانےکاہدف ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے  ایس ایم ای فنانسنگ میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا مائیکرو فنانس اداروں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ایس ایم ایز تک قرض کی رسائی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، زرعی شعبے کے قرضوں میں 94.7 ارب روپے کا اضافہ، حجم 1.35 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا،زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 19 لاکھ  63  ہزار سے زائد بڑھی،مجموعی تعداد تقریباً 34 لاکھ 60 ہزار ہو گئی، زرخیز آسان زرعی قرض سکیم کے تحت 5563 غیر ضمانتی قرضے جاری کئےگئے،چھوٹے کسانوں کو 2.1 ارب روپے کے غیر ضمانتی قرضے فراہم کئے گئے، مویشی پالنے اور ماہی گیری کے شعبوں کیلئے قرضوں کی فراہمی بڑھانے پر زور دیا گیا ۔

ہاؤسنگ فنانس میں 103 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور  حجم 426 ارب روپے تک پہنچ گیا، ہاؤسنگ فنانس لینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 550 ہوگئی، وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 13 ہزار 214 افراد کو 76 ارب روپے کے قرضے جاری کیےگئے، 350 ارب روپے کے منظور شدہ ہاؤسنگ قرضے تاحال جاری ہونا باقی ہیں۔ گھروں کے خریداروں کے ساتھ بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے بھی فنانسنگ بڑھانے پر زور دیا گیا

سکیم کے تحت 17 ہزار 262 درخواستوں کی منظوری دی گئی  اور 2.54 ارب روپے کے قرضے منظور کیئے گئے ، ستمبر کے اختتام تک 4 ہزار 839 قرضے، 975 ملین روپے کی فنانسنگ جاری کی گئی، پاوے اسکیم کے تحت 2725 الیکٹرک گاڑیاں صارفین کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ منظور شدہ قرضوں کو گاڑیوں کی اصل ڈیلیوری میں تبدیل کرنے پر توجہ دی جائے اور ہدایت کی  کہ مالیاتی اسکیموں کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مقررہ مدت میں اقدامات  کیے جائیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel Israel
تازہ ترین22 منٹس ago

اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سی آئی اے کی سنسنی خیز رپورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین30 منٹس ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں تیل اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے جلد بند کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے بہت جلد آبنائے ہرمز میں تیل کی اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے بند کرنے...

dgispr dgispr
پاکستان1 گھنٹہ ago

میں تصدیق کرتا ہوں پاکستان کی افواج پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این...

Hamas Hamas
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حماس کا قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت کا اعلان

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت  کرنے کا اعلان کردیا۔...

muhammad-aurangzaib muhammad-aurangzaib
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایکسیس ٹو فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس...

Sharjeel-Memon Sharjeel-Memon
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کو صوبہ چلانے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ارارت کی مسجد ،ایک خواب اور اعتماد کی بڑی عمارت

تحریر: نثار حسین بڑے خوابوں کے لیے بڑے شہر ضروری نہیں ہوتے۔ بعض اوقات تاریخ کے خوبصورت ترین باب ان...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
پاکستان3 گھنٹے ago

امن کے چراغ بجھنے سے پہلے

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز, برطانیہ کبھی کبھی قومیں جنگ کے میدان میں نہیں ہارتیں،وہ اپنے ہی لفظوں میں...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

AJK Police AJK Police
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ آزاد جموں...

Trending