پاکستان
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ پیپلزپارٹی دونوں ایوانوں میں حکومت کی حمایت کرے گی جبکہ بدلے میں پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات کیلئے بنائی جارہی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہو گیا۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دی جائے گی۔ کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کو دونوں ایوانوں میں تعداد کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت تیس مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی میں حکومت کی حمایت کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

