پاکستان
لوئر دیر، قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ
لوئر دیر (صدائے سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گھرکا مین گیٹ، کھڑکیاں اورایک گاڑی جزوی طورپرمتاثر ہوئی، حملہ آورفائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کروسیع سرچ آپریشن شروع کیا۔
تفتیش کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
واقعے کے بعد معیار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اوران کے ممکنہ مقاصد جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد سیکیورٹی کے اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے اورکرکٹرکے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عوام سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

