پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، لیبر قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو لیبر قوانین پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بین الاقوامی لیبر قوانین، بالخصوص عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے کنونشنز اور وعدوں پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملکی قوانین اور طریقہ کار کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری قانونی و ضابطہ جاتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کے عالمی اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے، برآمدات میں مسابقت بڑھانے اور بین الاقوامی تجارت میں ملکی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے عالمی لیبر معیارات پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے قومی وعدوں اور ذمہ داریوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

