پاکستان
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مالدیپ کے تعلیمی اداروں سے ملاقاتیں کرکے مشترکہ تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور تعلیمی شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
وائس چانسلر حسن محمد خان اور ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاور حیات خان کی قیادت میں وفد نے مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ پہلی بوتیک انٹرنیشنل کانفرنس آن میڈیکل ایجوکیشن (ICME 2026) میں شرکت کی۔
وفد نے ولا کالج کی قیادت سے بھی ملاقات کی، جس میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، مائیکرو کریڈینشل پروگرامز اور طلبہ و اساتذہ کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں اداروں نے تعلیمی روابط کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔
مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ریٹائرڈ) فیصل رسول لودھی نے مالے میں وفد کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا، جہاں دوطرفہ تعلقات میں تعلیمی سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
رفاہ یونیورسٹی کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

