Connect with us

تازہ ترین

حوثیوں کا آرامکو کے بعد سعودی عرب پر دوسرا بڑا حملہ، بلند ترین عمارت بھی نشانے پر

Houthi missile attack

ریاض (صدائے سچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کے میزائل حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی ضلع میں واقع پی آئی ایف ٹاور کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد مالیاتی ضلع کے تمام داخلی راستے بند کردیے گئے جبکہ وہاں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جائے وقوع پر ایمبولینسیں اور آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں۔

عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ عمارت سعودی عرب کی بلند ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے اور ملک کے اہم ترین مالیاتی ادارے کا صدر دفتر ہے۔

سعودی اتحاد نے ریاض کی جانب آنے والے میزائل خطرے سے نمٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی جائزے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مالی نقصان سامنے آیا ہے تاہم اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

حوثیوں نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ سعودی خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے رائٹرز کو تبصرے کے لیے موصول ہونے والی درخواست کا جواب بعد میں دینے کا کہا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب کے اہم مالیاتی مرکز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 8 نومبر کو اسی علاقے میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی عمارت بھی حملے میں متاثر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے...

Chaudhry Salik Hussain Chaudhry Salik Hussain
پاکستان3 گھنٹے ago

چوہدری سالک حسین کی ہدایت پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم، اوورسیز پاکستانی ورکرز کے سماجی تحفظ کے لیے جامع نظام کی ضرورت پر زور

روم (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی خصوصی...

iranian-petroleum iranian-petroleum
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول پھر مہنگا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روز مسلسل کمی کے بعد ایک دفعہ پھر...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

بیرسٹرگوہرکا پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کرنےکا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی...

wakeup late in morning wakeup late in morning
تازہ ترین4 گھنٹے ago

صبح کے وقت زیادہ دیر سونا صحت میں گراوٹ کی علامت ہو سکتا ہے، تحقیق

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دن کے وقت سونے کی بعض عادات بڑھتی عمر میں صحت...

binance binance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیخلاف کارروائی، 26 ہزار ڈیجیٹل بٹوے نشانے پر

ابوظہبی کی عدالت نے دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس کو سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل...

jamaat-islami-and-govt jamaat-islami-and-govt
پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا معاملہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مشاورت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی...

indian-planes indian-planes
پاکستان5 گھنٹے ago

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026...

cyber cyber
تازہ ترین5 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات پر 40 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے سائبر حملے ناکام بنادیے گئے، اماراتی حکام

اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اماراتی سائبر دفاعی نظام نے...

arrest arrest
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی میں بہن بھائی کو قتل اور ایک بہن کو زخمی کرنے والا پڑوسی گرفتار

راولپنڈی  (صدائے سچ نیوز) تھانہ پیرو دھائی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا تھا،...

Trending