تازہ ترین
متحدہ عرب امارات پر 40 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے سائبر حملے ناکام بنادیے گئے، اماراتی حکام
اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اماراتی سائبر دفاعی نظام نے حملوں کے ذرائع کی نشاندہی کی اور انہیں ناکام بنایا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کے روابط 20 سے زائد ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں جبکہ ایران اور پاسداران انقلاب سے منسلک نیٹ ورکس بھی سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق گھروں، فارم ہاوسز اور گاڑیوں کے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئیں اور پبلک کیمروں کی چند ویڈیوز ہیک کرکے سوشل میڈیا پر پھیلا کر خوف پیدا کیا گیا۔
سائبر حملوں میں بجلی، پانی، سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور اسپتال بھی نشانہ بنائے گئے۔
حکام کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں بنائی جارہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے، ہیکرز جعلی سفری معلومات کے ذریعے مسافروں کو رقم منتقل کرنے کا دھوکا دیتے ہیں اور ائیرپورٹ پر موجود مسافر کو یکدم بکنگ تبدیل ہونے کا مسیج بھیج کر نشانہ بناتے ہیں۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے سائبر حملوں کی پیچیدگی اور رفتار بڑھ رہی ہے، سائبر حملوں میں ڈیٹا چوری، جعلی شناخت، بلیک میلنگ اور جعلی معلومات پھیلانا بھی شامل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

