پاکستان
سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنسی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا۔
ترکیہ سے سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کےلیے جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ترکیے کے تعاون کو نئی اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا اور واضح کیا کہ سیزمک سروے کسی بڑی تلاش کی ضمانت تو نہیں دے سکتا لیکن اس کے بغیر مستقبل میں کوئی دریافت ممکن نہیں، اسے وسیع تر قومی وژن کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بحری جہاز کی آمد کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی جانب عملی قدم قراردیا۔
مزید برآں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر توانا ئی کو سوئینر پیش کیا۔
ترکیے کا جدید سیسمک ریسرچ جہاز مکران کے ساحلی علاقے کا ٹوڈی اور سمندری حدودکا تھری ڈی سروے کرے گا جب کہ معدنیات کی تلاش اور توانائی میں تعاون سمیت 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

