پاکستان
دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد حواس باختہ ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے۔
زخمیوں میں عبید اللہ سکنہ نوشکی عمر 63 سال، وحید سکنہ کوئٹہ عمر 38 سال، فلک علی سکنہ کوئٹہ عمر 14 سال اور محسن سکنہ کوئٹہ عمر 34 سال شامل ہیں۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 22 نومبر کو دالبندین این 40 پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ بھی لگا دی۔
بلوچستان میں اپنے عزائم کی ناکامی پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد مایوسی کا شکار ہیں جبکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ان کے مکروہ ایجنڈے اور انسانیت دشمن چہرے کو آشکار کرتا ہے۔
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا، ان کے روزگار کے ذرائع کو نذرِ آتش کرنا عکاس ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچ عوام کے امن، انکے معاشی مستقبل اور ترقی کے دشمن ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

