پاکستان
تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطےمیں امن کیلئے انتھک کوششیں کیں اور پاکستان ایران اور امریکا کو 47 سال بعد اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لایا جو غیر معمولی کامیابی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاع معاہدہ طے پایا، معاہدے سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت دار مزید مضبوط ہوئی، ترکیے کی شمولیت سے یہ شراکت داری خطےمیں سلامتی ، مفادات ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائےگی، پاکستان، ترکیہ اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اب وقت آگیا ہے کہ ان کامیابیوں کومعاشی فوائد میں تبدیل کیا جائے، ڈھائی سال میں ایف بی آر میں طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھایا، پہلی مرتبہ ایف بی آر سے انتہائی کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر ممکنہ طور پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، پاکستان کو جلد کم از کم 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنا ہوگی، حکومت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے معاشی اصلاحات متعارف کرائیں، معاشی اصلاحات کے عمل میں سب سے زیادہ تکلیف عام آدمی نے برداشت کی ہے، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوتی تو 30 ارب روپے سالانہ نقصان برداشت کرنا پڑتا، ہمیں عہد کرناہوگا کہ دوبارہ ماضی کی طرف نہیں دیکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے، معاشی شعبے کی طرح آبادی کے مسئلے پر بھی مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، معاشی ترقی کے ثمرات سے استفادہ کیلئےآبادی میں اضافے کے چیلنج سےنمٹنا انتہائی اہم ہے، آبادی کے مسئلے پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگ، تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کو مکمل طور پر بند کیا گیا، دہشتگردی پر قابو پانےکیلئے ہماری بہادر افواج جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں، گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ مجبوراً کرنا پڑا،غیر قانونی کان کنی کرنے والے کارٹلز کو مکمل طور پر روک دیاگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، پروسیسنگ ومینوفیکچرنگ کے بعد قیمتی مصنوعات کی برآمدات ہمارا مشن ہے، حکومت نے مستقبل کیلئے معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کا باقاعدہ منصوبہ تیار کیا ہے، مائینگ کمپنیوں کو معاہدوں کے تحت مقررہ مدت میں اسمیلٹرز لگانے کی پابندی کرنا ہوگی،معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کیا جائےگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے توانائی کی مشکلات کم کرنے کیلئے میکنزم وضع کیا، بحرانی کیفیت کے ابتدائی چند ہفتے میں وفاقی حکومت نے 28ارب روپے کی سبسڈی دی، فیول سبسڈی کا نظام انتہائی اطمینان اور کامیابی کے ساتھ چل رہاہے جبکہ اس وقت تک فیول سبسڈی کی مد میں50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

