پاکستان
وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپےکا قرض دینےکاہدف
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)اسلام آباد میں اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر وہ اقدامات کرنا ہوں گے جن کا خواب بانی پاکستان نے دیکھا تھا، یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے بانی پاکستان نے تحریک چلائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ گھروں کی تعمیر آٹے میں نمک کے برابر ہے، جن خاندانوں کو مکان ملے ان کو مبارک باد، لیکن ایک بڑی تعداد اپنی چھت، روزگار اور تعلیم سے محروم ہے، دکھ کی بات ہے ایک طرف تمام وسائل مٹھی بھر لوگوں کے ہاتھ میں ہیں اور دوسری طرف لوگ اپنے گھر سے محروم ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروڑوں گھر بھی بنانے پڑیں تو بنائیں گے، اس مقصدکے لیے وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، اگر ہم عوام کو ایک چھت بھی فراہم نہیں کرسکتے تو عہدوں پر رہنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نےکہا کہ ماضی قریب میں بھی ایک اسکیم سامنے آئی تھی جس میں صرف اشرافیہ کو فائدہ ہوا، اشرافیہ تو اپنے لیےگھر بناسکتی ہے،گھر بنانے میں مددکی ضرورت غریب عوام کو ہے، اپنے گھر کے لیے قرض کے حصول میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی۔
اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنا گھرپروگرام نے 100 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کرنےکا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔ اس اسکیم کی کامیابی کے لیےکئی اجلاس منعقد کیےگئے، وزیراعظم کی ہر میٹنگ کا مرکز و محور صرف پاکستان کے عوام اور ان کی فلاح و بہبود ہوتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

