پاکستان
عام آدمی کو تیل کی بڑھتی قمیتوں کے اثرات سے بچایا، شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے عام آدمی کو بچانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی، جس سے 2 کروڑ افراد نے فائدہ حاصل کیا۔
جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو علم ہے ایران امریکا جنگ شروع ہوئی تو تیل کی قیمتیں بڑھیں، ہم نے فوری طور پر عوام کے ریلیف کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا، ہم نے سبسڈی میں ایک خطیر رقم کا اعلان کیا، دو کروڑ افراد اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوئے ہیں، 800 سی سی تک گاڑی کو پیٹرول پر سبسڈی دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اسحاق ڈار لیڈ کر رہے ہیں، اس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم شامل ہیں، جماعت اسلامی کی تجاویز پر غور اور عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے جو ریلیف ملا وہ ابھی کافی نہیں ہے، بجلی، آئی پی پیز کا معاملہ ہے، تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی بڑھتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید ریلیف کے لیے کام کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

