تازہ ترین
یمن جنگ کل ختم ہو سکتی ہے اگر حوثی مذاکرات کی میز پر آ جائیں، ترجمان سعودی اتحاد
ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن کی جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے اگر ایران کے حمایت یافتہ حوثی اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کے عبوری دارالحکومت عدن کے گرد ریڈ لائن کھینچ دی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اتحاد بندرگاہی شہر کے تحفظ کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا، کرے گا کیونکہ حوثی جنگجو اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ بہترین حل سیاسی حل ہے لیکن ہمیں یمنی حکومت کو اس کا مقصد حاصل کرنے میں مدد دینی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے پر یمنی حکومت کے ساتھ روڈ میپ پر جانے کا فیصلہ کر لیا تو جنگ کل ختم ہوسکتی ہے۔
ترکی المالکی نے کہا کہ اس وقت تک سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحادی حوثی گروپ کو رویے میں تبدیلی پر مجبور کرنے کے لیے فوجی طاقت پر انحصار کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ زمین پر موجود یمنی یونٹوں کو مسلسل 24 گھنٹے قریبی فضائی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور سعودی شہروں کو خطرہ بنانے کی حوثیوں کی صلاحیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

