تازہ ترین
پرواز میں فنی خرابی، بنگلادیشی عمرہ زائرین کو طیارے کے ہنگامی راستوں سے نکالا گیا
ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ روانگی کے دوران یو ایس بنگلا ائیر کی پرواز بی ایس 361 میں فنی خرابی کے باعث پائلٹس نے ٹیک آف منسوخ کرکے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور عمرہ زائرین کو ہنگامی راستوں سے سلائیڈ کراکر باہر نکالا گیا۔
پائلٹس کے مطابق کاک پٹ میں آلات کی ریڈنگ میں فرق کے باعث ممکنہ مکینیکل خرابی کا الرٹ ظاہر ہوا جس پر پائلٹ نے حفاظتی اصولوں کے تحت پرواز روکنے کا فیصلہ کرکے اچانک بریک لگانے اور رن وے پر پہیوں کے درمیان رگڑ کی وجہ سے لینڈنگ گیئر کے قریب دھواں پیدا ہوا۔ جس سے پرواز میں آگ کا تاثر پیدا ہوا۔
ائیر لائن نے واضح کیا کہ طیارے کے انجن، پہیوں، لینڈنگ گیئر یا کسی اور حصے میں آگ نہیں لگی تھی، احتیاطاً پہیوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
ائیربس اے 330 طیارے میں 420 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت ٹرمینل میں پہنچا دیا گیا اور ائیرلائن نے مسافروں کو جدہ روانہ کرنے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

