پاکستان
اسلام آباد پیپلز اسمبلی میں شہریوں کے مسائل اور متاثرین کے حقوق کا معاملہ اٹھایا جائے گا، ڈاکٹر محمد امجد
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر اور اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پیپلز اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل، متاثرین کے جائز حقوق، معاوضوں اور بحالی کے معاملات اجاگر کیے جائیں گے۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ اسلام آباد کے جن علاقوں کو خالی کرانا ضروری ہے، وہاں متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور معاوضوں کی ادائیگی کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ معاوضے کی ادائیگی اور متبادل انتظامات کے بغیر خاندانوں کو بے گھر کرنے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد گروپ ایک غیر سیاسی فورم ہے، جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے مسائل اجاگر کرنا اور ان کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ اسلام آباد پیپلز اسمبلی شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر محمد امجد کے مطابق اسمبلی کے اجلاس میں سیدپور ویلیج، بری امام، مسلم کالونی، سری سیال، ڈی 13 اور ملحقہ علاقوں کے متاثرین کے حقوق، معاوضوں اور بحالی کے معاملات پر بات کی جائے گی۔
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد کو جدید، خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد گروپ ان کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔ تاہم ترقیاتی عمل کے دوران متاثرہ خاندانوں کے جائز حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد گروپ وفاقی وزیر داخلہ کی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور انہیں مناسب معاوضے کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
اس موقع پر اسلام آباد گروپ کے رہنما چوہدری شفیق، چوہدری جہانگیر، چوہدری اسد، عاطف مغل، سمیرا حمید اور دیگر بھی موجود تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ9 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

