Connect with us

تازہ ترین

غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا

donald-trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس کا پہلا اہم اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر نے غزہ میں مختلف ممالک کی فورسز کی تعیناتی کی تفصیلات بھی بتائیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مختلف ممالک نے غزہ میں اپنی افواج اور پولیس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق انڈونیشیا، مراکش، البانیہ، کوسوو اور قازقستان اس عالمی استحکامی فورس میں شامل ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فورس غزہ میں سیکیورٹی، نظم و نسق اور انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔

امریکی صدر کے مطابق مصر اور اردن بھی اس عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ دونوں ممالک نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ ایک قابلِ اعتماد فلسطینی پولیس فورس کے قیام کے لیے تربیت اور معاونت بھی فراہم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ عالمی فورس کے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 18 سے 22 ہزار تک ہوسکتی ہے، جن میں 10 سے 12 ہزار اہلکار مختلف ممالک سے تعینات کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اہلکار بھیجنے کا اعلان انڈونیشیا کی جانب سے کیا گیا ہے، جہاں سے تقریباً 2 ہزار سے ڈھائی ہزار اہلکار غزہ بھیجے جائیں گے۔ مراکش 1500 سے 2 ہزار، قازقستان 1200 سے 1500، البانیہ 700 سے ایک ہزار جبکہ کوسوو 600 سے 800 اہلکار فراہم کرے گا۔

مصر اور اردن کے اہلکار براہِ راست سیکیورٹی فرائض انجام دینے کے بجائے نگرانی اور تربیتی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے تاکہ مقامی سطح پر مؤثر سیکیورٹی ڈھانچہ قائم کیا جا سکے۔

بورڈ آف پیس کے اس پہلے اجلاس کو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Sardar-Tanveer-Ilyas Sardar-Tanveer-Ilyas
پاکستان12 گھنٹے ago

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام...

pta pta
پاکستان13 گھنٹے ago

موبائل فون کمپنیزکی غیرمعیاری سروس، پی ٹی اے نے آپریٹرز کو 30 روز کی مہلت دیدی

موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج پر پی ٹی اے متحرک ہو گیا، آپریٹرز کو خامیاں دور کرنے...

The-East-London-Mosque The-East-London-Mosque
تازہ ترین13 گھنٹے ago

برطانیہ بھر کی مساجد پر ایک برس کے دوران 70 حملے، نفرت انگیز واقعات ریکارڈ

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ بھر کی مساجد پر گزشتہ ایک برس کے دوران 70 حملے یا نفرت انگیز واقعات...

field-marshal-asim-munir field-marshal-asim-munir
پاکستان13 گھنٹے ago

افواج پاکستان مضبوط اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے غیر ملکی پراکیسز کے عزائم کو شکست دیں گی، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ میں...

Ships Ships
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے بحری جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم ہوسکتی ہے، کمپنیز کا انتباہ

بحری جہازوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے گروپ نے ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے جہازوں کی انشورنس...

us-iran-flag us-iran-flag
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد پر...

gold gold
پاکستان15 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت...

trump trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے...

trump trump
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہرہ معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت کیساتھ مشروط کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین16 گھنٹے ago

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر...

Trending