Connect with us

پاکستان

کشمیر کا امن خراب کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فردا فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے چیف کمشنر کو آئی جی اسلام آباد و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

bushra-bibi bushra-bibi
پاکستان4 گھنٹے ago

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کابشریٰ بی بی سے فیملی،ذاتی معالج کی ملاقات کروانے سے انکار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی...

hafiz-naeem-ur-rahman. hafiz-naeem-ur-rahman.
پاکستان4 گھنٹے ago

مہنگائی کیخلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہو گا، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں...

moon moon
پاکستان4 گھنٹے ago

عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہونے کا قوی امکان

سپارکو نے ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی جاری کردی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان5 گھنٹے ago

آئی ایم ایف کی حکومت کو ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل آئی ایم ایف نے حکومت کو منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی...

Plane Plane
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چنئی سے ابوظبی جانے والےطیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی، بھارتی میڈیا

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت کے شہر چنئی سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی جانے والے طیارے میں...

karachi-property karachi-property
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی، رہائشی پلاٹوں کی کمرشل کیٹیگری میں تبدیلی پر عائد پابندی ختم

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کیٹیگری میں تبدیل کرنے پر پابندی...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم دوبارہ بڑے پیمانے پر شروع کرنے کی پھر دھمکی...

iran-flag iran-flag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نئےحملے کی صورت میں ممکنہ آپشنز میں 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی ہو سکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے...

us-israel-attack-iran us-israel-attack-iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کے دوران یو اے ای نے خفیہ طور پر ایران پر حملے کیے، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران...

Plane Plane
پاکستان8 گھنٹے ago

پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نور خان ائیر...

Trending