تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وہ مذاکرات کریں گے بھی یا نہیں، ایرانی بے وقوف نہيں ہیں، وہ بہت اسمارٹ ہیں۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے حملے کریں گے، اسے ایک معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکی حملوں کا سامنا رہے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے، امریکا نے ایران کے ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا، ایرانی نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایران کی عسکری قوت اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا، حملہ نہ کرتے تو ایران دو تین ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، میں نے 25 سال پہلے بھی کہا تھا نیٹو کاغذی شیر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران جنگ سے پریشان ہو کر خلیجی ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران نے خلیجی ممالک پر بمباری کی اور مشرق وسطی پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے منشیات امریکا آنے میں 98 فیصد کمی ہوئی، ہم نے 4 سے 6 ہفتوں میں نتائج حاصل کرنے کا اندازہ لگایا تھا، ایران میں مطلوبہ نتائج اندازوں سے پہلے حاصل کرلیے، جو آج ایران کے خلاف کیا ہے 47 سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

