Connect with us

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وہ مذاکرات کریں گے بھی یا نہیں، ایرانی بے وقوف نہيں ہیں، وہ بہت اسمارٹ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے حملے کریں گے، اسے ایک معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکی حملوں کا سامنا رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے، امریکا نے ایران کے ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا، ایرانی نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایران کی عسکری قوت اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا، حملہ نہ کرتے تو ایران دو تین ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، میں نے 25 سال پہلے بھی کہا تھا نیٹو کاغذی شیر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران جنگ سے پریشان ہو کر خلیجی ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران نے خلیجی ممالک پر بمباری کی اور مشرق وسطی پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  سمندری راستے سے منشیات امریکا آنے میں 98 فیصد کمی ہوئی، ہم نے 4 سے 6 ہفتوں میں نتائج حاصل کرنے کا اندازہ لگایا تھا، ایران میں مطلوبہ نتائج اندازوں سے پہلے حاصل کرلیے، جو آج ایران کے خلاف کیا ہے 47 سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین7 منٹس ago

فنِ سخن عظمیٰ گیلانی کے نام

تحریر: نثار حسین میلبورن کی یہ شام اپنے اندر ایک پورا عہد سمیٹ لیتی نظر آئی ڈاک لینڈز میں سمندر...

Pakistan beat Bangladesh Pakistan beat Bangladesh
پاکستان5 گھنٹے ago

ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نشین (صداۓ سچ نیوز) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے...

iran-medicine iran-medicine
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران میں دواؤں کی کمی تشویشناک شکل اختیار کر گئی

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں دواؤں کی کمی تشویشناک شکل اختیار کر گئی، بہت سی...

earthquake earthquake
تازہ ترین6 گھنٹے ago

افغانستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ...

jf-17-thunder-in-baku jf-17-thunder-in-baku
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں متعدد دہشت گرد...

US Defense Secretary US Defense Secretary
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی افواج نے ایران کی فوج کو تباہ اور جوہری عزائم کو مفلوج کر دیا ہے، امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن ڈی سی کے باہر کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین23 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان23 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان1 دن ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

Trending