Connect with us

تازہ ترین

پاکستان میں ہونیوالے مذاکرات کے بعد ایران نے ہم سے رابطہ کیا، وہ بےتابی سے ڈیل چاہتا ہے، ٹرمپ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران نے امریکا سے رابطہ کیا، ایران “شدید خواہش” رکھتا ہے کہ کوئی معاہدہ طے پا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ بےتابی سے ڈیل چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ‘ٹرانزٹ ٹول‘ کی جگہ ’سروس فیس‘ وصول کرنے کا منصوبہ

ٹرمپ نے کہا کہ بہت سی باتوں پرسمجھوتا ہوچکا تھا، امریکی وفد نے ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے، ایران نے برے طریقے سے مذاکرات کیے، یورینیم کے معاملے پراتفاق نہیں ہوسکا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، دنیا کوآبنائے ہرمز کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی،عرب میڈیا

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے، متعدد سامان اور تیل بردار بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا، تیل بردار بحری جہاز امریکا تیل لینے کے لیے آرہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک نے رابطہ کرکے ایران کی ناکہ بندی میں مدد کرنے کی پیشکش کی، ایران کی ناکا بندی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو کسی نہ کسی طرح حاصل کر لیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

UN_SecurityCouncil UN_SecurityCouncil
تازہ ترین29 منٹس ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیں

نیویارک (صدائےسچ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان کے خلاف عائد اسلحہ پابندی، سفری پابندیوں اور اثاثے...

israel israel
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگی جنسی تشدد کے مرتکب ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

نیویارک (صدائے سچ نیوز) اقوام متحدہ نے پہلی بار اسرائیل کو اُن فریقین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے...

lebanon lebanon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری، تین افراد شہید اور متعدد زخمی

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری جاری ہے، زمینی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ضلع...

Jet fueling Jet fueling
پاکستان3 گھنٹے ago

جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کمرشل طیاروں...

pakistan stock exchange pakistan stock exchange
پاکستان12 گھنٹے ago

امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی ممکنہ ڈیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100...

extreme rain lahore extreme rain lahore
پاکستان12 گھنٹے ago

لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

لاہور (صدائے سچ نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور  ژالہ باری سے بجلی کا نظام درہم برہم...

pete hegseth pete hegseth
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے: امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ   ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،  ضرورت...

syed shajjar abbas syed shajjar abbas
تازہ ترین1 دن ago

جنابِ مسلم بن عقیلؑ — ذبحِ عظیم کی پہلی قربانی

تحریر: سید شجر عباس کربلا کی تاریخ محض ایک جنگ یامعرکہ نہیں بلکہ حق و باطل کے درمیان ایک ایسا...

train service suspended train service suspended
پاکستان1 دن ago

کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ (صدائے سچ نیوز) محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ٹرین سروس آج  بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 دن ago

اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

تل ابیب (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  نے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے  کا...

Trending