Connect with us

پاکستان

بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ پر مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Islamabad Traffic Police

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کی گرفتاریوں اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کیے جانے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر صرف جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریاں کرنے کی ہدایات غیر قانونی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تو یہ شہریوں کے لیے سٹیگما (داغ) بن جائے گا کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل ہو جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ شہریوں کو پہلے وارننگ دی جائے اور صرف جرمانہ عائد کیا جائے۔ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی جاری رکھیں تو پھر سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

عدالت میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ اب تک کسی شہری کے خلاف ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے حال ہی میں شہریوں کو ایک ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں ہوں گی۔
سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے متعدد ویڈیو پیغامات میں شہریوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مختلف دفاتر میں شہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پہنچنے لگی تھی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی شرح میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین5 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending