Connect with us

تازہ ترین

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ،امریکی صدر محفوظ رہے،حملہ آورپکڑا گیا

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کےاعزاز میں عشائیہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی،سیکرٹ سروس اہکارامریکی صدر اور خاتون اول کو حصار میں لےکر ہال سے باہرلےگئے،حملہ آورگرفتار نے چار سے چھ فائر کیے۔

تقریب میں نائب صدرجےڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ اوروزیرخزانہ سمیت ٹرمپ کابینہ کےارکان سمیت متعدد افراد موجود تھے،سب محفوظ رہے،ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔

ایف بی آئی حکام کی بریفنگ

ایف بی آئی حکام کےمطابق حملہ آور نےسیکرٹ سروس اہلکارپرفائرنگ کی،فائرنگ کرکےسیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،ذرائع کےمطابق31 برس کا مشتبہ حملہ آورریاست کیلیفورنیاکا رہائشی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزم پر دو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈی سی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔

واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا مشتبہ شخص نے15 گز دور سےحملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی الرٹ نہیں تھا،میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں،یہ واقعہ ایران جنگ میں ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگا،

امریکی صدر نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

امریکی صدر نےکہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نےزبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نےبہادری کامظاہرہ کیااورفوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سے متعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین5 منٹس ago

اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے ،مزید 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496  ہوگئی۔...

abbas araqchie abbas araqchie
پاکستان19 منٹس ago

پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین38 منٹس ago

ایران امریکی ہرمز ناکہ بندی کے باوجود کب تک ڈٹا رہ سکتا ہے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکی ہرمز ناکہ بندی کے باوجود کب تک ڈٹا رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی اہم...

iran-IRGC iran-IRGC
تازہ ترین49 منٹس ago

ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کسی بھی...

hot-weather hot-weather
پاکستان59 منٹس ago

ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک...

iran-president masoud pezeskian iran-president masoud pezeskian
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے، پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے...

Trump-dinner-shooting Trump-dinner-shooting
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کا تعلق کہاں سے ہے؟

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے گرفتار مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست کیلیفورنیا...

trump-2 trump-2
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشتبہ شخص نے15 گزدورسے حملے کی کوشش کی، شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فائرنگ کےواقعےپرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ مشتبہ شخص نے15 گزدورسے حملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی...

trump trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ،امریکی صدر محفوظ رہے،حملہ آورپکڑا گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز...

Donald Trump with witkoff and kushnar along with JD Vance Donald Trump with witkoff and kushnar along with JD Vance
پاکستان15 گھنٹے ago

وٹکوف اور کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا، ٹرمپ

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر...

Trending