تازہ ترین
مشتبہ شخص نے15 گزدورسے حملے کی کوشش کی، شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، امریکی صدر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فائرنگ کےواقعےپرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ مشتبہ شخص نے15 گزدورسے حملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی الرٹ نہیں تھا،میرےخیال میں شوٹنگ کاایران جنگ سےتعلق نہیں، مجھے لگتا ہے حملہ آور نے انفرادی طورپریہ قدم اٹھایا،یہ واقعہ ایران جنگ میں ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا آج آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا،ایسےحملےایران جنگ میں فتح سےنہیں روک سکتے،میں اچھےکام کررہاہوں اورکرتارہوں گا،یہ پہلی بار نہیں ہوا،مجھ پرپہلےبھی قاتلانہ حملے ہو چکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ،امریکی صدر محفوظ رہے،حملہ آورپکڑا گیا
امریکی صدر نےمزید کہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری کامظاہرہ کیا اور فوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سےمتعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا،تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ۔فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

