Connect with us

تازہ ترین

ایران امریکی ہرمز ناکہ بندی کے باوجود کب تک ڈٹا رہ سکتا ہے؟

strait of hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکی ہرمز ناکہ بندی کے باوجود کب تک ڈٹا رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی اہم رائے سامنے آ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی معیشت کے تباہ ہونے کے دعوؤں کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایسی معاشی اور عسکری صلاحیت موجود ہے جس کی بنیاد پر وہ امریکی بحری ناکہ بندی کا کچھ عرصہ مقابلہ کر سکتا ہے۔

امریکا کی جانب سے 13 اپریل کو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کی گئی جس کے بعد بحیرہ میں ایرانی جہازوں کو روکا گیا اور بعض کو تحویل میں بھی لیا گیا، جسے ایران نے غیر قانونی اقدام اور سمندری قزاقی قرار دیا۔ 

اس کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو غیر ملکی جہازوں کے لیے بند کر دیا اور متعدد غیر ملکی جہازوں کو تحویل میں لیا۔

ماہرین کے مطابق اس ناکہ بندی سے ایران کی برآمدات متاثر ضرور ہوں گی کیونکہ ایران اپنی تیل، گیس اور دیگر مصنوعات کی بڑی مقدار سمندر کے ذریعے برآمد کرتا ہے، تاہم دلچسپ طور پر حالیہ مہینے میں ایران کی تیل آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں اندازاً 4.9 ارب ڈالر سے زائد کمائے گئے، جو جنگ سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایران روزانہ تقریباً 1.7 سے 1.8 ملین بیرل تیل برآمد کر رہا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جس سے ایران کو مالی سہارا ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں موجود آئل ٹینکرز میں بڑی مقدار میں تیل ذخیرہ ہے، جو کچھ مہینوں تک آمدنی جاری رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب

 اندازوں کے مطابق 160 سے 180 ملین بیرل تیل اس وقت مختلف جہازوں میں موجود ہے جو عالمی منڈی تک پہنچنے کا منتظر ہے۔

دوسری جانب امریکا کے لیے بھی یہ ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ امریکی قانون کے تحت صدر کو محدود مدت تک ہی کانگریس کی منظوری کے بغیر ایسی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ عالمی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، خاص طور پر چین جیسے ممالک کی جانب سے۔

ماہرین کے مطابق ایران پہلے سے ایسے حالات کے لیے تیار تھا اور اس کے پاس متبادل راستے، ذخائر اور حکمت عملی موجود ہے، جبکہ اس کی قیادت بھی یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی

مزید یہ کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کر کے بھی آمدنی حاصل کر رہا ہے، جس سے اسے اضافی مالی فائدہ ہو رہا ہے۔

عسکری حوالے سے بھی ایران نے غیر روایتی حکمت عملی، سائبر حملوں اور اتحادی گروپوں کے ذریعے اپنی مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ طویل دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ ایران امریکی ناکہ بندی سے متاثر ضرور ہوگا، لیکن مکمل طور پر جلد گھٹنے ٹیکنے کا امکان کم ہے اور یہ صورتحال ایک طویل کشمکش کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان8 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان9 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان9 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان9 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان2 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان2 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending