Connect with us

تازہ ترین

ایران نے جنگ کے دوران تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرائے، روسی میڈیا

planecrash

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرئے۔

روسی میڈیا کےمطابق امریکی جہازوں کے ملبے کو بڑے ٹرالروں پر لاد کر اس ملبے کو امریکا کی ناکامی اور ایرانی فوج کی فتح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جبکہ ٹرالروں پر بینر بھی لگائے گئے جن پر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ دونوں ہی کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت کے دوران ایران نے سردجنگ دور کے اپنے لڑاکا طیارے بھی استعمال کیے۔

 امریکی ٹی وی این بی سی کا حوالہ دیتےہوئے روسی میڈیا نے بتایا کہ جنگ کے دوران ایران نے عشروں پرانے ایف فائیو لڑاکا طیارے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کیلئے استعمال کیے تھے، ایرانی طیارے جدید ترین ائیر ڈیفنس نظام ہونے کے باوجود کویت میں امریکی اڈوں پر حملے میں کامیاب رہے تھے اور یہ برسوں میں پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے لڑاکا طیارے نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔

امریکی میڈیا نے تسلیم کیا کہ ایران نے جتنا نقصان امریکی اڈوں کو پہنچایا اسے پنٹاگون نے تسلیم نہیں کیا،  یہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ نے نجی سٹیلائٹ کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ امریکی اڈوں کی تصاویر تک لوگوں کی رسائی روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی

روسی میڈیا کے مطابق ایک ایسے وقت کہ جب اراکین کانگریس اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں امریکا کو پہنچے نقصان کی تفصیلات تک معلوم نہیں، پنٹاگون ریکارڈ بجٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی ہی میں ایران نے خلیجی ممالک میں 100 اہداف نشانہ بنائے، جن ہینگرز، رن وے،ریڈار تنصیبات، کمانڈ سینٹرز کو بحرین، کویت،قطر اور امارات میں نشانہ بنایا گیا ان کی بحالی میں اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان11 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان11 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان12 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان2 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان2 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان3 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending