پاکستان
مریم نواز کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چوہدری شوگرملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مریم نواز کی پیسے واپس کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد پیش ہوئے جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگراورنیب کی پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد پیش ہوئیں۔
دوران سماعت نیب کی وکیل نے آئینی عدالت سے درخواست واپس لینے سے متعلق بیان حلفی جمع کرایا۔ جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی درخواست منظور کرتےہوئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں کمی کا اعلان
درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے نیب نے شوگر مل کیس ختم کردیا لہذا عدالت ہائیکورٹ میں جمع ہونے والے سات کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

