پاکستان
وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہواجس دوران وزارت داخلہ کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں گے،اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ۔
شہبازشریف نے ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کےماتحت تمام اداروں میں میرٹ پربھرتیاں یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو جدید تربیت سے آراستہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہترین آلات، جدید ٹیکنالوجی اور ساز و سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل فعال ہو جائے گی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے، اسلام آباد پولیس، این سی سی آئی اے کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔ ایف سی، سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی اورترقیاتی منصوبوں سےبھی آگاہ کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

