پاکستان
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے
پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹینیبل فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کے پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر مل گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو دونوں قرض پروگرامز کی اگلی قسط مل گئی، موصولہ رقم 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری دی تھی، جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینےکے بعد قرض جاری کرنے کی سفارش کی تھی، موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر جاری ہو چکے ہیں، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فوجی مشن میں شامل
آئی ایم ایف کے مطابق حکومت نے کئی اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی، جن میں مالیاتی خسارے میں کمی کے ذریعے سرکاری مالیات کو مضبوط بنانا، مہنگائی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنا، اور توانائی کے شعبے کی پائیداری بہتر بنانے کے لیے اصلاحات شامل ہیں۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

