Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ یو اے ای کا انکشاف

UAE-Netanyahu

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا خفیہ دورے کیا تھا۔ 

اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوران جنگ نیتن یاہو نے یو اے ای کا دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو کے دورے کے نتیجے میں یو اے ای اور اسرائیل تعلقات میں تاریخی پیش رفت بھی ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے اس ہفتے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران یو اے ای کو ایک آئرن ڈوم بیٹری اور اسے چلانے کے لیے فوجی بھیجے تھے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بھی جنگ کے دوران کم از کم دو بار یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی خلیجی ریاستوں بشمول یو اے ای میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ 

البتہ یو اے ای خود بھی ایرانی حملوں کو کامیابی سے روکنے کے دعوے کرتا رہا ہے، تاہم چند روز قبل برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے یو اے ای کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے جدید اسلحہ اور دفاعی نظام فراہم کیے ہیں جن میں جن میں ایک جدید لیزر دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے ’اسپیکٹرو‘ نامی ایک جدید سرویلنس سسٹم یو اے ای کو فراہم کیا، جو تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے تک آنے والے ڈرونز، خصوصاً ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنا جدید لیزر بیسڈ دفاعی نظام آئرن بیم بھی تعینات کیا ہے، جو قلیل فاصلے کے راکٹوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان دونوں دفاعی نظاموں کے ساتھ اسرائیل نے اپنا ’آئرن ڈوم‘ فضائی دفاعی نظام بھی یو اے ای بھیجا جبکہ ان سسٹمز کو چلانے کے لیے درجنوں اسرائیلی فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان13 منٹس ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان22 منٹس ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان36 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان53 منٹس ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Trending