ایکسکلوسِو
انٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
اسلام آباد( صدائے سچ خصوصی رپورٹ) ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے بیرون ملک پریس قونصلر، پریس اتاشی کی پوسٹنگ کیلئے نامزد پانچ افسران پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ان کی بیرون ملک پوسٹنگ کی مخالفت کی ہے جس کے بعد گذشتہ ایک ماہ سے فارن پوسٹنگ کا معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سمر ی میں پریس قونصلر کیلئے بھجوائے گئے انفارمشین گروپ کے گریڈ 19کی تین افسران اورپریس اتاشی کیلئے گریڈ18کے دو افسران کے حوالے سے ویٹنگ ایجنسیوں نے مختلف نوعیت کے اعتراضات لگاتے ہوئے یہ سفارش کی ہے کہ ان افسران کی بیرون ملک پوسٹنگ نہ کی جائے۔ویٹنگ ایجنسیوں میں تین مختلف ایجنسیاں ہیں۔
ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل فارن پوسٹنگ کیلئے ویٹنگ ایجنسی نے کلیرنس کا عمل مکمل کر کے ہر افسر کے بارے میں علیحدہ علیحدہ اپنی سفارشات دے دیں تھیں۔ اس صورتحال میں دو آپشن زیر غور ہیں جن میں وزیراعظم ویٹنگ ایجنسی کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہی افسران کی پوسٹنگ کی منظوری دے دیں اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ ان افسران کے متبادل کے طورپر نامزد افسروں کو بھجوانے کا فیصلہ کریں۔ اس ضمن میںسیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ممکنہ آپشنز سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ یہ سمری وزارت اطلاعات کو واپس کر کے ویٹنگ ایجنسیوںکی سفارشات کے مطابق نئی سمری بھی منگوا سکتا ہے تاہم اس موضوع پر ابھی تک وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ نہیں ہو سکی۔ قبل ازیں وزارت اطلاعات کی وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میںبطور پریس قونصلر پوسٹنگ کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ انیس کی افسر فاطمہ شیخ جو کہ اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیں، جرمنی میں پریس قونصلر کے عہدے کیلئے انفارمیشن گروپ کے ڈاکٹر سہیل آفتاب، روس میں پریس قونصلر کی پوسٹنگ کیلئے شبید اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایڈورٹائزمنٹ زوبیعہ مسعود کو بنگلہ دیش ڈھاکہ میں پریس قونصلر جبکہ پریس اتاشی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں گریڈ اٹھارہ کی افسر سدرہ حسین کوترکی، وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے عمر لیاقت کو آذر بائیجان، باکو، ڈپٹی ڈائریکٹر اے بی سی سیدہ عدیلہ رباب کاظمی کو مصر قاہرہ ، گورنر پنجاب کے ساتھ بطور پی آ ر او کام کرنیوالی افسر ظل ہما کا نام انڈیامیں پوسٹنگ کیلئے شامل ہے۔
یاد رہے کہ فارن پوسٹنگ کیلئے افسران کے انتخاب کیلئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جس میں سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق خلیل، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل رئیسہ عادل اور تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ شامل تھے۔ اس کمیٹی کی سفارش پر فارن پوسٹنگ کیلئے افسران کی انٹرویوز کی بنیاد پر سلیکشن کر کے سمری حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ — اگست 2025

