پاکستان
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایران کے منجمد اثاثے بحال، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم
تہران (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اورقطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جس میں امریکا کی جانب سے ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہنا ہےکہ پاکستان اورقطرکی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیشرفت ہوئی ہے،سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتےہوئےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ آبنائےہرمزکی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے،تیل اورپیٹروکیمیکل برآمدات کی پابندیاں ختم کردی گئی،ایران کےلیے تعمیرنو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
اس سےپہلےایرانی وزارت خارجہ کاکہنا تھاکہ حتمی معاہدے کےآغازکےلیےمذاکرات کی بنیادرکھنے پر بات چیت کی گئی،بات چیت میں دوسرےفریق کی ذمہ داریوں پرعملدرآمد سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کےمطابق 60 دن کے اندرحتمی معاہدےتک پہنچنے کےلیےایک روڈمیپ پراتفاق کیاگیا،آبنائےہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کےلیےرابطہ نظام قائم کیا گیا،لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پرعملدرآمد کےلیےایک ڈی-کنفلکشن سیل قائم کیا گیا،تکنیکی مذاکرات ہفتے کےباقی دنوں میں برجن اسٹاک میں جاری رہیں گے،ثالث فریقین مذاکرات کوتعمیری ماحول میں آگےبڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،مختلف ورکنگ گروپس قائم کیےجائیں گے،جوہری امور، پابندیاں اور تنازع کے حل کیلئے ورکنگ گروپس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

