Connect with us

پاکستان

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی پی آئی او سے ملاقات، میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی

PIO Raisa Adil meeting with AGPR Accountant General

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پی آئی ڈی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل /پرنسپل انفارمیشن آفیسر (ای ڈی جی /پی آئی او) رئیسہ عادل سے ملاقات کی۔

انہوں نےملاقات کے دوران میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اے جی پی آر میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیاں جلد از جلد اور بروقت جاری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

ای ڈی جی/پی آئی او نے دورے کا خیرمقدم کیا اور میڈیا ادائیگیوں کے عمل کو رواں اور بروقت بنانے کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے درمیان جاری باہمی تعاون کو سراہا۔

نثار احمد چیمہ نے میڈیا ہاؤسیز کی ادائیگیوں کے جاری عمل کا جائزہ لینے اور ان کی تیز رفتار کارروائی کو آسان بنانے کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اسلام آباد کے ذیلی دفتر (ایس او سی) کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران نثار احمد چیمہ نے ایس او سی، پی آئی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی موثر ہم آہنگی اور مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنےمیں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے ایس او سی ٹیم کی ان کوششوں کا بھی اعتراف کیا جن کی بدولت ادائیگی کا عمل موثر طریقے سے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوا۔ انہوں نے میڈیا ادائیگیوں کی بروقت فراہمی کو آسان بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اور عملے کے تعاون اور رابطہ کاری کی بھی تعریف کی۔ اس دورے سے ادائیگیوں کے عمل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے اور میڈیا کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے مابین ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Iran Iran
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران پہلے سے بڑے اور زیادہ ہولناک سرپرائز حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی...

Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar. Imran Khan Cricket Stadium in Peshawar.
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،...

kalar kahar (3) kalar kahar (3)
پاکستان10 گھنٹے ago

کپتان ملک مزمل حسین کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں معزز مہمانوں کی شرکت

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز) کلرکہار کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد حسین (سادات آٹوز) کے صاحبزادے کپتان ملک مزمل حسین...

France-protests France-protests
تازہ ترین11 گھنٹے ago

فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ، 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے، 144 افراد گرفتار

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل...

Maryam Aurangzeb Maryam Aurangzeb
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ...

arrest arrest
پاکستان11 گھنٹے ago

کراچی، بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کے کیس میں مزید 3 افراد کو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان12 گھنٹے ago

نئے سال کے شروع میں نئے صوبوں کامعاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں...

Hafiz Naeemur Rehman Hafiz Naeemur Rehman
پاکستان12 گھنٹے ago

حکمران طبقہ خود ملا ہوتا ہے، عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ خود ملا ہوتا...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروباری، زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے...

Trump and Xi Trump and Xi
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ٹرمپ اور شی جن پنگ اے آئی کے عسکری فیصلوں میں انسانی مداخلت برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے، امریکی وزیرِ خزانہ

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ فوجی نوعیت کے...

Trending