برطانیہ اور یورپ
او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
برمنگھم(صدائے سچ نیوز)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں سابق صدر آزاد کشمیر کے مشیر اسلم مغل کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی معروف شخصیات اور قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم فہد امجد نے بطورِ خاص شرکت کی۔
تقریب میں آمد پر او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ افطاری کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا میں معطر کر دیا۔

چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص میزبان اسلم مغل اور مغل فیملی کی جانب سے کیے گئے پرتپاک استقبال کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال اور ایران و اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اوورسیز کمیونٹی کو متحد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت لعل شہباز قلندر نے عشق ،رواداری اور خدمت خلق کا درس دیا ہے، سید قمر رضا نقوی
تقریب کے دوران پیر فیاض الحسن نے خصوصی دعا کروائی، جس میں ایران اور پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی گئی۔
اس پروگرام میں بیرسٹر عابد ،پیپلز پارٹی کے محسن باری اوردیگر شہروں سے آئے ہوئے انکے دوستوں نے بطور خاص شرکت کی ۔

اس موقع پر سید قمر رضا، اسلم مغل، پیر فیاض الحسن اور قونصلر جنرل فہد امجد نے سی این آئی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کے اس مؤقف کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دانشمندانہ فیصلے ہی امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے اس طرح کے اجتماعات کو کمیونٹی کے باہمی روابط اور اتحاد کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
-
پاکستان4 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

