تازہ ترین
ایران نے اسرائیل کے بجلی گھر کو نشانہ بنادیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنا دیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد حیفہ کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی، یہ ردعمل ساؤتھ پارس پر حملے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کا ایران کے سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حیفہ میں تیل کی ریفائنری پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، اسرائیل کی بزان گروپ تیل ریفانئری کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور بجلی کی فراہمی زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بحال کر دی گئی ہے۔ باقی علاقوں میں بھی جلد بحالی متوقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

