ایکسکلوسِو
انفارمیشن گروپ کے افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
مزید یہ کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے میرٹ پر ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ۔
انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری‘اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں اشفاق احمد خلیل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسران طارق خان، ارشد منیر، اشفاق احمد خلیل، محترمہ عمرانہ وزیر اور سعید احمد شیخ کے انٹرویوز کئے جن میں سے اشفاق احمد خلیل کے نام کو شارٹ لسٹ کر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیاہے۔
نئی تعیناتی کے بعد وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا اور حکومتی رابطہ کاری مزید موثر ہوگی. راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے میرٹ پر ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی ہے
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

