تازہ ترین
معروف شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی انتقال کر گئے، عزاداری اور فروغِ شعائرِ اہلِ بیتؑ کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات
قم (صداے سچ نیوز ڈیسک) عالمِ تشیع کے ممتاز مذہبی رہنما، مرجعِ عالیقدر اور جید فقیہ آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی انتقال کر گئے۔ ان کے دفتر نے باضابطہ اعلامیے کے ذریعے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنی زندگی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تدریس، تحقیق، تبلیغ اور اشاعت کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ علمی و فقہی حلقوں میں ممتاز مقام کے ساتھ عزاداروں اور محبانِ اہلِ بیتؑ میں بھی غیر معمولی مقبولیت رکھتے تھے۔
آیت اللہ وحید خراسانی کی مذہبی خدمات میں عزاداری اور شعائرِ اہلِ بیتؑ کے فروغ کو خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ بالخصوص نوجوان نسل میں مجالسِ عزا، ذکرِ اہلِ بیتؑ اور عزاداری کی روایات کو زندہ رکھنے اور ان سے وابستگی مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشیں نمایاں رہیں۔
محرم الحرام، عاشورا اور ایامِ فاطمیہ کے موقع پر ان کے علمی، تحقیقی اور پُراثر خطابات کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ ان کے خطابات میں واقعۂ کربلا، فلسفۂ شہادتِ امام حسینؑ، مقامِ اہلِ بیتؑ اور عزاداری کی دینی و روحانی اہمیت کو تفصیل سے اجاگر کیا جاتا تھا۔
ان کی علمی خدمات کا ایک اہم حصہ ان کی تصنیفات ہیں، جن میں ’’مصباح الہدیٰ و سفینۃ النجاۃ‘‘ خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ دو جلدوں پر مشتمل علمی مجموعہ ہے، جس میں انہوں نے 1373 سے 1393 ہجری شمسی کے دوران محرم الحرام اور عزاداریِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر دیے گئے خطابات کو یکجا کیا ہے۔ یہ خطابات زیادہ تر قم کی مسجدِ اعظم میں کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ ان کی دیگر معروف تصانیف میں ’’اصولِ دین‘‘، ’’احکامِ شرعیہ‘‘، ’’شرح العروۃ الوثقیٰ‘‘، ’’احکامِ حج‘‘ اور ’’احکامِ طب‘‘ شامل ہیں۔ ان کی تحریروں اور علمی خطابات سے دنیا بھر کے دینی مدارس کے طلبہ، علما، محققین اور محبانِ اہلِ بیتؑ نے استفادہ کیا۔
ان کے دفتر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک علومِ آلِ محمدؐ کی تدریس و تحقیق، حریمِ اہلِ بیتؑ کے دفاع، علما کی تربیت اور دینی شعائر کے احیا میں نمایاں کردار ادا کیا، بالخصوص حضرت فاطمہ زہراؑ کی عزاداری کے فروغ کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر رہیں۔
آیت اللہ وحید خراسانی کا انتقال عالمِ تشیع، ان کے عقیدت مندوں، عزاداروں اور علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
ان کے دفتر کے مطابق نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

