تازہ ترین
امریکا مذاکرات کی آڑ میں حملے کی تیاری کررہا ہے، ایران نے بڑا الزام عائد کردیا
تہران (صداے سچ نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تہران امریکی حملے کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے خود فیصلہ کرے گا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے غریب آبادی نے الزام عائد کیا کہ امریکا سفارتی مذاکرات کو ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے وقت حاصل کرنے کی غرض سے استعمال کرسکتا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکی فوجی موجودگی بڑھ رہی ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی عمل کے متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کا اسٹرائیک گروپ بھی مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پہلے ہی امریکی سینٹرل کمانڈ کے زیرِ انتظام خطے میں موجود ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے امریکی فوجی سرگرمیوں کے تناظر میں واشنگٹن کے ارادوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سلامتی کے معاملے میں محتاط ہے اور کسی ممکنہ حملے کے جواب کے لیے پیشگی اقدامات کرسکتا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو رسائی اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں اور جنگ کا مستقل خاتمہ نہیں ہوجاتا۔
ان کے مطابق امریکا کو پہلے قابلِ اعتماد ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران امریکا کم از کم تین مرتبہ اپنے وعدوں اور مؤقف میں بدعہدی کا مظاہرہ کرچکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

