پاکستان
بانیٔ پی ٹی آئی کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ڈاکٹر جیسا مشورہ دیں گے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ وہ انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے، ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقے سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے ایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کا معاملہ جب پارلیمنٹ میں پہنچے گا اس پر بحث ہو گی جس میں زیادہ دیر نہیں، صوبوں کا معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

