پاکستان
شیخ بھرکیو پولیس عزادار کے قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے لگی
ٹنڈو جام (صدائے سچ نیوز) شیخ بھرکیو میں ایک مظلوم عزادار کے بہیمانہ قتل کی واردات کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیا لیکن پولیس کی جانب سے قاتلوں کو مکمل سرپرستی اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے نہ صرف مکمل اور کُھلی چھوٹ دی گئی ہے بلکہ شیخ بھرکیو پولیس کی موبائل گذشتہ ایک ہفتہ سے قاتلوں کے گھروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بمع عملہ مستقل طور پر وہیں موجود ہے۔
دوسری طرف روایتی تاخیری حربہ استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او چھٹی پر روانہ ہوگئے تاکہ مظلوم عزادار کے بہیمانہ قتل کے معاملے کو دبا دیا جائے۔
دندناتے ہوئے پھرنے والے قاتل علاقہ مکینوں کو نظر آ رہے ہیں لیکن پولیس کو نظر نہیں آ رہے
ان خیالات کا اظہارمیرامداد علی پیرل تالپورکے زیرِ اہتمام امام بارگاہ سخی شاہ عنایت ٹنڈو جام میں منعقدہ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد تعلقہ دیہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

انہوں نے ایس ایس پی آفس ٹنڈو محمد خان سے آج جاری ہونے والے متعلقہ نوٹس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل صرف گذشتہ ایک ہفتہ سے میڈیا پر جاری احتجاجی سلسلہ کو سبوتاز کرنے اور پولیس کی نام نہاد کارکردگی کو نمایاں کرنے اور ان کی روایتی نا اہلی پر پردہ ڈالنےکے لئے کیا گیا ہے
حقیقت یہ ہے کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں جو جملہ علاقہ مکینوں کو تو بار بار نظر آ رہے ہیں لیکن متعلقہ تھانے کی پولیس کو نظر ہی نہیں آ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور جملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف قاتلوں کی گرفتاری کے لئے فوری عملی اقدامات کیئے جائیں بلکہ قاتلوں کو تحفظ و سرپرستی فراہم کرنے والے متعلقہ پولیس عملے کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس سے میر امداد علی پیرل تالپور، محمد وارث عباسی، پروفیسر اعجاز علی شاہ رضوی، میر غلام اللہ تالپور، زوار عبدالستار درس، سید دوست محمد شاہ بخاری، جام شمشاد علی جوکھیو و دیگر نے خطاب کیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

