تازہ ترین
اسمارٹ فون چارج کرنے کا بہترین وقت؟ جب بیٹری بالکل ختم ہوجائے یا آدھی ہو؟
ٹیکنالوجی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کو صفر فیصد ہونے سے پہلے چارج کرنا بہتر ہے، کیونکہ مکمل طور پر خالی بیٹری چارج سائیکل کو متاثر کرتی ہے اور فون کی عمر کم کر دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسمارٹ فونز میں عام طور پر لیتھیئم آئن یا لیتھیئم پولیمر بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں، جو 0 فیصد تک جانے یا 100 فیصد پر زیادہ دیر رہنے سے نقصان اٹھاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بیٹری کو ہمیشہ 20 فیصد سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا سب سے بہتر ہے۔اگر بیٹری 30 سے 40 فیصد رہ جائے تو چارج لگا لینا چاہیے اور 80 سے 90 فیصد ہونے پر فوراً چارجر اتار لینا چاہیے۔
مزید بتایا گیا کہ فون کو رات بھر چارج پر لگے رہنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ مکمل چارج پر زیادہ دیر رہنے سے بیٹری کے اندر کیمیائی توازن متاثر ہوتا ہے اور حرارت بڑھنے سے سیلز مستقل نقصان پہنچاتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر رات بھر چارج کرنا ضروری ہو تو فون میں موجود ”Optimized Charging فیچر کو فعال کر لیا جائے، جو آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل سمیت متعدد جدید فونز میں دستیاب ہے۔
آخر میں ماہرین نے خبردار کیا کہ گرم ماحول میں فون چارج کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس سے نہ صرف بیٹری کی کارکردگی کم ہوتی ہے بلکہ فون کے سیفٹی سسٹمز بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

